حدیث نمبر: 8025
وَفِي رِوَايَةٍ : أُتِيَ بِجُبْنَةٍ فَجَعَلَ أَصْحَابُهُ يَضْرِبُونَهَا بِالْعِصِيِّ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ : فِي غَزْوَةِ الطَّائِفِ ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَقَدْ وُثِّقَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” پنیر لایا گیا آپ کے اصحاب نے اسے چھڑی کے ذریعے مارنا ( یعنی ، توڑنا ) شروع کیا “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ وہ بیان کرتے ہیں : غزوہ طائف کے موقع پر ایسا ہوا تھا اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے ، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأطعمة / حدیث: 8025
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف