حدیث نمبر: 8024
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : أُتِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِجُبْنَةٍ فِي غَزَاةٍ فَقَالَ : " أَيْنَ صُنِعَتْ هَذِهِ ؟ " قَالُوا : بِفَارِسَ وَنَحْنُ نَرَى أَنَّهُ يُجْعَلُ فِيهَا مَيْتَةٌ فَقَالَ : " اطْعَنُوا فِيهَا بِالسِّكِّينِ ، وَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ وَكُلُوا " . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک غزوہ کے دوران پنیر لایا گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : یہ کہاں سے لایا گیا ہے ؟ آپ کو بتایا گیا یہ اہل فارس تیار کرتے ہیں اور ہمارا یہ خیال ہے کہ اس میں مردار کی کوئی چیز ڈالی جاتی ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس میں چھری لگاؤ اور اللہ کا نام لے کے کھانا شروع کرو ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأطعمة / حدیث: 8024
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2878) اخرجه احمد فى المسند (2080)»