حدیث نمبر: 7963
عَنْ أَبِي بَصْرَةَ الْغِفَارِيِّ قَالَ : أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا هَاجَرْتُ ، وَذَلِكَ قُبَيْلَ أَنْ أُسْلِمَ ، فَحَلَبَ لِي شُوَيْهَةً كَانَ يَحْلِبُهَا لِأَهْلِهِ فَشَرِبْتُهَا ، فَلَمَّا أَصْبَحْتُ أَسْلَمْتُ ، وَقَالَ عِيَالُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : نَبِيتُ اللَّيْلَةَ كَمَا بِتْنَا الْبَارِحَةَ جِيَاعًا . فَحَلَبَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَاةً فَشَرِبْتُهَا وَرَوِيتُ فَقَالَ لِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَرَوِيتَ ؟ " قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ رَوِيتُ مَا شَبِعْتُ وَلَا رَوِيتُ قَبْلَ الْيَوْمِ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ الْكَافِرَ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ وَإِنَّ الْمُؤْمِنَ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بَعْضَهُ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوبصرہ غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب میں نے ہجرت کی ، تو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا یہ میرے اسلام قبول کرنے سے کچھ پہلے کی بات ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے بکری کا دودھ دوہ لیا جو آپ اپنے اہل خانہ کے لئے دوہا کرتے تھے میں نے اسے پی لیا اگلے دن صبح میں نے اسلام قبول کر لیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں نے کہا: گزشتہ رات ہم نے بھوکے رہ کر گزاری ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے دودھ دوہ لیا پھر میں نے پیا تو میں سیر ہو گیا نہی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیا تم سیر ہو گئے ہو ؟ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں سیر ہو گیا ہوں ، اور میں آج کے دن سے پہلے کبھی اتنا سیر اور کبھی اتنا سیراب نہیں ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے ، اور مومن ایک آنت میں کھاتا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأطعمة / حدیث: 7963
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (397/6)»