مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأطعمة— کھانوں کے بارے میں روایات
بَابُ قِلَّةِ الْأَكْلِ . باب: تھوڑا کھانا
حدیث نمبر: 7961
وَعَنِ اللَّجْلَاجِ قَالَ : مَا مَلَأْتُ بَطْنِي طَعَامًا مُنْذُ أَسْلَمْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - آكُلُ حَسْبِي وَأَشْرَبُ حَسْبِي . يَعْنِي : قُوتِي . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ الْمُعَلَّى بْنُ الْوَلِيدِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
لجلاج بیان کرتے ہیں : جب سے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر اسلام قبول کیا ہے اس کے بعد کبھی میں نے پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھایا میں بنیادی ضرورت کا کھا لیتا ہوں ، اور بنیادی ضرورت کاپی لیتا ہوں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی معلی بن ولید ہے ، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔