مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأطعمة— کھانوں کے بارے میں روایات
بَابُ قِلَّةِ الْأَكْلِ . باب: تھوڑا کھانا
حدیث نمبر: 7960
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍ[ وَ ] قَالَ : تَجَشَّأَ رَجُلٌ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " اقْصُرْ مِنْ جُشَائِكَ فَإِنَّ أَطْوَلَ النَّاسِ جُوعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَشْبَعُهُمْ فِي الدُّنْيَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ مَسْعُودِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں ڈکار لیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اپنا ڈکار روک کے رکھو کیونکہ قیامت کے دن وہ لوگ سب سے زیادہ دیر تک بھوکے رہیں گے ، جو دنیا میں زیادہ سیر ہوتے رہے ہوں گے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد مسعود بن محمد کے حوالے سے نقل کی ہے ۔ اور وہ ضعیف ہے ۔