حدیث نمبر: 7934
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا أَكَلَ الطَّعَامَ لَا تَعْدُو يَدُهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ فِيمَا بَيْنَ يَدَيْهِ ، فَإِذَا أَتَى بِالتَّمْرِ جَالَتْ يَدُهُ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کھانا کھاتے تھے ، تو آپ کا دست مبارک آپ کے آگے موجود اتنی جگہ سے آگے نہیں جاتا تھا جتنا دونوں آنکھوں کے درمیان کی جگہ ہے ، لیکن جب آپ کے پاس کھجور آتی تھی ، تو آپ کا دست مبارک اس ( کھجوروں کے برتن میں ) گردش کرتا تھا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی خالد بن اسماعیل ہے ، اور وہ متروک ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأطعمة / حدیث: 7934
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2871)»