حدیث نمبر: 7933
وَعَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : رَآنِي الْحَكَمُ الْغِفَارِيُّ وَأَنَا آكُلُ - وَأَنَا غُلَامٌ - مِنْ هَاهُنَا وَهَاهُنَا فَقَالَ : يَا بُنَيَّ لَا تَأْكُلْ هَكَذَا ، هَكَذَا يَأْكُلُ الشَّيْطَانُ ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا وَضَعَ يَدَهُ فِي الْقَصْعَةِ - أَوْ فِي الْإِنَاءِ - لَمْ تُجَاوِزْ أَصَابِعُهُ مَوْضِعَ كَفِّهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ النُّعْمَانُ بْنُ شِبْلٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

جعفر بن عبداللہ بیان کرتے ہیں : سیدنا حکم غفاری رضی اللہ عنہ نے مجھے کھانا کھاتے ہوئے دیکھا میں ان دنوں لڑکا تھا میں یہاں سے اور وہاں سے کھا رہا تھا انہوں نے فرمایا : اے میرے بیٹے ! تم اس طرح نہ کھاؤ اس طرح شیطان کھاتا ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنا دست مبارک پیالے میں ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) برتن میں ڈالتے تھے ، تو آپ کی انگلیاں آپ کی ہتھیلی جتنی جگہ سے آگے نہیں جاتی تھیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی نعمان بن شبل ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأطعمة / حدیث: 7933
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3163)»