مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأطعمة— کھانوں کے بارے میں روایات
بَابُ الْأَكْلِ بِالْيَمِينِ . باب: دائیں ہاتھ کے ذریعے کھانا
وَعَنْ جَرْهَدٍ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبَيْنَ يَدَيْهِ طَعَامٌ فَأَدْنَى جَرْهَدٌ يَدَهُ الشِّمَالَ لِيَأْكُلَ وَكَانَتِ الْيُمْنَى مُصَابَةً [ فَقَالَ : " كُلْ بِالْيَمِينِ " فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا مُصَابَةٌ ] فَنَفَثَ عَلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَا شَكَا حَتَّى مَاتَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ سُفْيَانَ بْنِ فَرْوَةَ عَنْ بَعْضِ ابْنَيْ جَرْهَدٍ ، وَكِلَاهُمَا لَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا جرہد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھانا موجود تھا ۔ سیدنا جرہد رضی اللہ عنہ نے اپنا بایاں ہاتھ کھانے کے لئے آگے بڑھایا وہ کہتے ہیں : میرے دائیں ہاتھ پر چوٹ لگی ہوئی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : دائیں ہاتھ کے ذریعے کھاؤ انہوں نے عرض کی اس پر چوٹ لگی ہوئی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر لعاب دہن ڈالا تو اس کے بعد سیدنا جرہد رضی اللہ عنہ کے انتقال تک اس ہاتھ میں کبھی کوئی تکلیف نہیں ہوئی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے سفیان بن فروہ کے حوالے سے سیدنا جرہد رضی اللہ عنہ کے دو صاحبزادوں سے نقل کی ہے ۔ اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔