حدیث نمبر: 7763
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ امْرَأَتِي لَا تَدَعُ يَدَ لَامِسٍ قَالَ : " طَلِّقْهَا " قَالَ : إِنِّي أُحِبُّهَا وَهِيَ جَمِيلَةٌ قَالَ : " فَاسْتَمْتِعْ مِنْهَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میری بیوی کسی چھونے والے کے ہاتھ کو پرے نہیں کرتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم اسے طلاق دیدو اس نے عرض کی : میں اس سے محبت کرتا ہوں وہ بہت خوبصورت ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، پھر تم اس سے نفع حاصل کرو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطلاق / حدیث: 7763
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح