مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطلاق— طلاق کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يُكْثِرُ الطَّلَاقَ وَسَبَبِ الطَّلَاقِ . باب: اس شخص کا بیان ، جو بکثرت طلاق دیتا ہے ، اور طلاق کے سبب کا بیان
حدیث نمبر: 7762
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ : " إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَا يُحِبُّ الذَّوَّاقِينَ ، وَلَا الذَّوَّاقَاتِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ ، وَبَقِيَّةُ إِسْنَادِهِ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : بے شک اللہ تعالیٰ چکھنے والے مردوں اور چکھنے والی عورتوں ( یعنی حلالہ کی خاطر وقتی نکاح کرنے والوں ) کو پسند نہیں کرتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس کی بقیہ سند حسن ہے ۔