حدیث نمبر: 7760
وَعَنْ أَيُّوبَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْجَوْزِيِّ قَالَ : قَالَ : سَأَلْتُ عَطَاءَ بْنَ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ رَجُلٍ ذَكَرَ امْرَأَةً فَقَالَ : يَوْمَ أَتَزَوَّجُهَا فَهِيَ طَالِقٌ أَلْبَتَّةَ ؟ فَقَالَ عَطَاءٌ : " لَا طَلَاقَ لِمَنْ لَا يَمْلِكُ عُقْدَتَهُ ، وَلَا عِتْقَ لِمَنْ لَا يَمْلِكُ رَقَبَتَهُ " . ¤ ذُكِرَ ذَلِكَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَأَسْنَدَهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . وَأَيُّوبُ لَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

ایوب بن سلیمان جوزی بیان کرتے ہیں : میں نے عطاء بن ابی رباح سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا : جو کسی عورت کا ذکر کرتے ہوئے یہ کہتا ہے کہ جس دن میں نے اس کے ساتھ شادی کی ، تو اسے طلاق بتہ ہو گی ، تو عطاء نے جواب دیا : آدمی جس کے عقدہ کا مالک نہ ہو اسے طلاق نہیں دے سکتا اور جس کی گردن کا مالک نہ ہو اسے آزاد نہیں کر سکتا ۔ یہ بات سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے ذکر کی گئی ہے ، اور انہوں نے اس کی نسبت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ ایوب نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطلاق / حدیث: 7760
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11467)»