مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ النَّفَقَاتِ . باب: خرچ کے احکام
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ : مَرَّ عَلَيَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَأَى أَصْحَابُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيَّ جَلْدَةَ وَنَشَاطَةَ فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، لَوْ كَانَ هَذَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنْ كَانَ خَرَجَ يَسْعَى عَلَى وَلَدِهِ صِغَارًا فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَإِنْ كَانَ خَرَجَ يَسْعَى عَلَى أَبَوَيْنِ شَيْخَيْنِ كَبِيرَيْنِ فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَإِنْ كَانَ خَرَجَ يَسْعَى عَلَى نَفْسِهِ يَعُفُّهَا فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَإِنْ كَانَ خَرَجَ يَسْعَى رِيَاءً وَمُفَاخَرَةً فَهُوَ فِي سَبِيلِ الشَّيْطَانِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ ، وَرِجَالُ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر میرے پاس سے ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے میرے جسم کی مضبوطی اور چاک و چوبند ہونا دیکھا تو یہ کہا: یا رسول اللہ ! کاش یہ اللہ کی راہ میں ہوتا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اگر یہ اپنے کمسن بچوں کے لئے کمانے کے لئے نکلا ہے ، تو یہ اللہ کی راہ میں ہے اگر یہ اپنے بوڑھے عمر رسیدہ ماں باپ کے لئے کمانے کے لئے نکلا ہے ، تو یہ اللہ کی راہ میں ہے اگر یہ اپنی ذات کے لئے کمانے کے لئے نکلا ہے تاکہ یہ اپنے آپ کو مانگنے سے بچا کے رکھے ، تو یہ اللہ کی راہ میں ہے ، اور اگر یہ ریاکاری اور فخر کے اظہار کے لئے نکلا ہے ، تو پھر یہ شیطان کی راہ ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے ۔ اور معجم کبیر کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔