مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ حَقِّ الزَّوْجِ عَلَى الْمَرْأَةِ . باب: عورت پر شوہر کے حق کا بیان
وَعَنْ عِصْمَةَ قَالَ : شَرَدَ عَلَيْنَا بَعِيرٌ لِيَتِيمٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فَلَمْ نَقْدِرْ عَلَى أَخْذِهِ فَجِئْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لَهُ فَقَامَ مَعَنَا حَتَّى جَاءَ الْحَائِطَ الَّذِي فِيهِ الْبَعِيرُ فَلَمَّا رَأَى الْبَعِيرُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقْبَلَ حَتَّى سَجَدَ لَهُ فَقُلْنَا : يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ أَمَرْتَنَا أَنْ نَسْجُدَ لَكَ كَمَا يُسْجَدُ لِلْمُلُوكِ ؟ قَالَ : " لَيْسَ ذَاكَ فِي أُمَّتِي لَوْ كُنْتُ فَاعِلًا لَأَمَرْتُ النِّسَاءَ أَنْ يَسْجُدْنَ لِأَزْوَاجِهِنَّ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انصار سے تعلق رکھنے والے ایک یتیم لڑکے کا اونٹ سرکش ہو گیا ہم اسے پکڑ نہیں پائے ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ہم نے آپ کے سامنے یہ صورت حال ذکر کی ، تو آپ اٹھ کر ہمارے ساتھ تشریف لائے یہاں تک کہ آپ اس باغ میں آ گئے جس میں وہ اونٹ موجود تھا جب اونٹ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو وہ آگے آیا اور اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سجدہ کیا ہم نے عرض کی : یا رسول اللہ اگر آپ ہمیں یہ اجازت دیں کہ ہم آپ کو اسی طرح سجدہ کریں جس طرح بادشاہوں کو سجدہ کیا جاتا ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میری امت میں یہ چیز نہیں ہو گی اگر میں نے ایسا کرنا ہوتا تو میں خواتین کو یہ حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہروں کو سجدہ کریں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔