حدیث نمبر: 7609
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : يُؤَجَّلُ الْعِنِّينُ سَنَةً ، فَإِنْ وَصَلَ إِلَيْهَا وَإِلَّا فُرِّقَ بَيْنَهُمَا وَلَهَا الصَّدَاقُ . . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا حُصَيْنِ بْنِ قَبِيصَةَ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : نا مرد کو ایک سال کی مہلت دی جائے گی اگر وہ عورت کے ساتھ صحبت کر لیتا ہے ، تو ٹھیک ہے ورنہ میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کروا دی جائے گی اور عورت کو مہر ملے گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف حصین بن قبیصہ کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ ثقہ ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب النكاح / حدیث: 7609
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح