مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ تَزَوَّجَ امْرَأَةً فَوَجَدَ بِهَا عَيْبًا . باب: اس عورت کا بیان ، جو کسی عورت کے ساتھ شادی کرتا ہے ، اور پھر اس میں کوئی عیب پاتا ہے
حدیث نمبر: 7608
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَزَوَّجَ امْرَأَةً مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ فَوَجَدَ بِهَا بَيَاضًا فَفَارَقَهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِدْرِيسَ الْأَسْوَارِيُّ ، وَهُوَ كَذَّابٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دیہاتی خاتون کے ساتھ شادی کی آپ نے اس میں سفید داغ دیکھا تو آپ نے اس سے علیحدگی اختیار کر لی یہ اس کی رخصتی سے پہلے کی بات ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ادریس اسواری ہے ، اور وہ کذاب ہے ۔