حدیث نمبر: 758
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَرْبُطُ الْخَيْطَ فِي خَاتَمِهِ يَسْتَذْكِرُ بِهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ الْبُخَارِيُّ : أَنَّ غِيَاثَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ الضَّعِيفَ يُكَنَّى أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَرَوَى عَنْهُ بَقِيَّةُ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی انگوٹھی میں دھاگا باندھ لیتے تھے ، تاکہ اُس کے حوالے سے کوئی چیز یاد رکھیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں یہ مذکور ہے : بقیہ نے ابوعبدالرحمن کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے ، امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں : غیاث بن ابراہیم جو ایک ضعیف راوی ہے ، اُس کی کنیت ابوعبدالرحمن ہے ، بقیہ نے اُس سے روایت نقل کی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب العلم / حدیث: 758
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 4431»