مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يُكْثِرُ الْجِمَاعَ . باب: اس شخص کا بیان ، جو بکثرت صحبت کرتا ہے
حدیث نمبر: 7569
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ أَنَّ أَكَّارًا لِأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ كَانَ يَعْمَلُ عَلَى زُرْنُوقٍ فَاسْتَعْدَتْ عَلَيْهِ امْرَأَتُهُ أَنَسًا أَنَّهُ كَانَ لَا يَدَعُهَا لَيْلًا وَلَا نَهَارًا ، فَأَصْلَحَ أَنَسٌ بَيْنَهُمَا فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ عَلَى سِتَّةٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں : سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا ایک مزدور جو ” زرنوق “ ( پانی نکالنے کا مخصوص آلہ ) پر کام کرتا تھا ، اس کی بیوی نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے یہ شکایت کی کہ وہ رات اور دن میں کسی بھی وقت اسے نہیں چھوڑتا ہے ، تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کے درمیان یہ طے کروایا کہ وہ ایک دن اور ایک رات میں چھ مرتبہ ( اس کے ساتھ صحبت کر لے گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔