مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ كَانَتْ لَهُ إِلَى أَهْلِهِ حَاجَةٌ . باب: اس شخص کا بیان ، جسے اپنی بیوی کی خواہش محسوس ہو
حدیث نمبر: 7568
عَنْ طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ مِنْ أَهْلِهِ حَاجَةً فَلْيَأْتِهَا ، وَإِنْ كَانَتْ عَلَى تَنُّورٍ " . ¤ قُلْتُ : رَوَى لَهُ التِّرْمِذِيُّ : " إِذَا دَعَا الرَّجُلُ زَوْجَتَهُ لِحَاجَتِهِ فَلْتَأْتِهِ ، وَإِنْ كَانَتْ عَلَى تَنُّورٍ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ الْيَمَانِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ . ¤محمد محی الدین
سیدنا طلق بن علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب کسی شخص کو اپنی بیوی کی خواہش محسوس ہو ، تو وہ اس کے پاس چلا جائے خواہ وہ عورت تندور پر موجود ہو “ ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں امام ترمذی نے ان کے حوالے سے
یہ روایت نقل کی ہے ۔ ” جب کوئی شخص اپنی بیوی کو صحبت کرنے کے لئے بلائے ، تو اسے اس کے پاس چلے جانا چاہیے اگرچہ وہ اس وقت تندور پر موجود ہو “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جابر یمانی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ایک سے زیادہ افراد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ۔