مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ كِتْمَانِ مَا يَكُونُ بَيْنَ الرَّجُلِ وَأَهْلِهِ . باب: اس معاملہ کو چھپانا ، جو آدمی اور اس کی بیوی کے درمیان ہوتا ہے
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " أَلَا عَسَى أَحَدُكُمْ أَنْ يَخْلُوَ بِأَهْلِهِ يُغْلِقُ بَابًا ، ثُمَّ يُرْخِي سِتْرًا ، ثُمَّ يَقْضِي حَاجَتَهُ ، ثُمَّ إِذَا خَرَجَ حَدَّثَ أَصْحَابَهُ بِذَلِكَ ، أَلَا تَخْشَى إِحْدَاكُنَّ أَنْ تُغْلِقَ بَابَهَا وَتُرْخِيَ سِتْرَهَا فَإِذَا قَضَتْ حَاجَتَهَا حَدَّثَتْ صَوَاحِبَهَا ؟ " فَقَالَتِ امْرَأَةٌ سَفْعَاءُ الْخَدَّيْنِ : وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُنَّ لَيَفْعَلْنَ ، وَإِنَّهُمْ لَيَفْعَلُونَ . قَالَ : " فَلَا تَفْعَلُوا ، فَإِنَّ مَثَلَ ذَلِكَ مَثَلُ شَيْطَانٍ لَقِيَ شَيْطَانَةً عَلَى قَارِعَةِ الطَّرِيقِ فَقَضَى حَاجَتَهُ مِنْهَا ، ثُمَّ انْصَرَفَ وَتَرَكَهَا " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ رَوْحِ بْنِ حَاتِمٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” عنقریب ایسا ہو گا کہ کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ تنہا ہو گا وہ دروازہ بند کر دے گا پھر پردہ گرا دے گا پھر اپنی خواہش پوری کر لے گا پھر وہ باہر نکل کر اپنے ساتھیوں کو اس بارے میں بتائے گا کیا تم خواتین میں سے کوئی اس بات سے ڈرتی نہیں ہے کہ اس نے دروازہ بند کر لیا تھا ، اور پردہ گرا دیا تھا ، اور جب اس نے اپنی حاجت مکمل کر لی ، تو پھر وہ اپنی ساتھی خواتین کو بتا دیتی ہے ، تو ایک عورت جس کے رخسار زرد ( یا سیاہی مائل سرخ ) تھے ، اس نے عرض کی : اللہ کی قسم ! یا رسول اللہ ! عورتیں ایسا کرتی ہیں اور مرد بھی ایسا کرتے ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم ایسا نہ کرو کیونکہ اس کی مثال شیطان کی مانند ہے جو کسی شیطانہ سے راستے میں ملتا ہے ، اور اس سے اپنی حاجت پوری کرتا ہے ، اور چلا جاتا ہے ، اور اسے وہیں چھوڑ دیتا ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے روح بن حاتم کے حوالے سے نقل کی ہے ۔ اور وہ ضعیف ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔