مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْجِمَاعِ وَالْقَوْلِ عِنْدَهُ وَالتَّسَتُّرِ . باب: صحبت کرنے ، صحبت کے وقت پڑھی جانے والی دعا اور صحبت کے وقت پردہ کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ مَسْعُودٍ اللَّيْثِيِّ قَالَ : أَتَى عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَسْتَحِي أَنْ يَرَى أَهْلِي عَوْرَتِي . قَالَ : " وَلِمَ ، وَقَدْ جَعَلَكَ اللَّهُ لَهُنَّ لِبَاسًا وَجَعَلَهُنَّ لَكَ لِبَاسًا ؟ " قَالَ : أَكْرَهُ ذَلِكَ . قَالَ : " فَإِنَّهُمْ يَرَوْنَهُ مِنِّي وَأَرَاهُ مِنْهُمْ " قَالَ : أَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ ؟ قَالَ : " أَنَا " ، قَالَ : أَنْتَ فَمَنْ بَعْدَكَ إِذًا ؟ قَالَ : فَلَمَّا أَدْبَرَ عُثْمَانُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ ابْنَ مَظْعُونٍ لَحَيِيٌّ سِتِّيرٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ الْعَلَاءِ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤سیدنا سعد بن مسعود لیثی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے ، اور عرض کی : یا رسول اللہ ! مجھے اس بات سے حیاء آتی ہے کہ میری بیوی میری شرمگاہ دیکھ لے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : وہ کیوں ؟ اللہ تعالیٰ نے تمہیں اس کا لباس بنایا ہے ، اور اسے تمہارا لباس بنایا ہے ۔ انہوں نے عرض کی : لیکن مجھے یہ بات پسند نہیں ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : لیکن میری بیویاں میری شرمگاہ کو دیکھ لیتی ہیں اور میں ان کی شرمگاہ کو دیکھ لیتا ہوں ان صاحب نے کہا: آپ اللہ کے رسول ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میں ہوں ۔ انہوں نے کہا: آپ کے بعد کیا ہو سکتا ہے ؟ راوی کہتے ہیں : جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ چلے گئے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ابن مظعون شرمیلا اور پردے والا شخص ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن العلاء ہے ، اور وہ متروک ہے ۔