حدیث نمبر: 7560
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا جَالِسٌ ، وَعِنْدَهُ امْرَأَةٌ إِذْ قَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنِّي لَأَحْسَبُكُنَّ تُخْبِرْنَ مَا يَفْعَلُ بِكُنَّ أَزْوَاجُكُنَّ " قَالَتْ : إِي وَاللَّهِ بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا لَنَفْعَلُ ذَلِكَ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا تَفْعَلْنَ ، فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَمْقُتُ مَنْ يَفْعَلُ ذَلِكَ " قَالَ : " لَأَحْسَبُ أَنَّ إِحْدَاكُنَّ إِذَا أَتَاهَا زَوْجُهَا لَيَكْشِفَانِ عَنْهُمَا اللِّحَافَ يَنْظُرُ أَحَدُهُمَا إِلَى عَوْرَةِ صَاحِبِهِ كَأَنَّهُمَا حِمَارَانِ ؟ " قَالَتْ : إِي وَاللَّهِ بِأَبِي وَأُمِّي إِنَّا لَنَفْعَلُ ذَلِكَ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " فَلَا تَفْعَلْنَ ، فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَمْقُتُ عَلَى ذَلِكَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے ، آپ کے پاس ایک خاتون موجود تھی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون سے کہا: تم خواتین کے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ تم ایک دوسرے کو یہ بات بتا دیتی ہو کہ تمہارے شوہروں نے تمہارے ساتھ کیا کیا ہے ؟ اس خاتون نے عرض کی : جی ہاں ! اللہ کی قسم ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں ، یا رسول اللہ ! ہم ( خواتین ) ایسا کرتی ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم ایسا نہ کیا کرو ! کیونکہ اللہ تعالیٰ ایسا کرنے والے پر ناراض ہوتا ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میرا خیال ہے تم خواتین میں سے کسی ایک کا شوہر جب اس کے پاس آتا ہے ، تو وہ اوپر سے لحاف ہٹا دیتے ہیں تاکہ ایک دوسرے کی شرمگاہ کو دیکھ لیں ، یوں جیسے وہ دونوں گدھے ہوں ، اس خاتون نے عرض کی : جی ہاں میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں ! ہم ایسا کرتے ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم ایسا نہ کرو ! کیونکہ اللہ تعالیٰ اس بات پر ناراض ہوتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب النكاح / حدیث: 7560
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7844)»