حدیث نمبر: 7526
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : لَيْسَ لِلنِّسَاءِ مِنْ عُقْدَةِ النِّكَاحِ شَيْءٌ جَعَلَتْ مَيْمُونَةُ أَمْرَهَا إِلَى أُمِّ الْفَضْلِ فَجَعَلَتْهُ أُمُّ الْفَضْلَ إِلَى الْعَبَّاسِ فَأَنْكَحَهَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ ، وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَفِيهِ ضَعْفٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَطَبَ مَيْمُونَةَ فَجُعِلَ أَمْرُهَا إِلَى الْعَبَّاسِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : خواتین کو نکاح کروانے کے معاملے میں کوئی حق نہیں ہے ، سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہما نے اپنا معاملہ ( اپنی بہن ) سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا کے سپرد کیا تھا ، اور سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا نے اسے ( اپنے شوہر ) سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے سپرد کر دیا تھا ، تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی شادی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کروائی تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن حمید بن کا سب ہے ، اور وہ ثقہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کو شادی کا پیغام دیا ، تو ان کی شادی کا معاملہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے سپرد کیا گیا “ ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب النكاح / حدیث: 7526
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2481) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1011) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10728)»