مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ عَرْضِ الرَّجُلِ وَلِيَّتَهُ عَلَى أَهْلِ الْخِيرَةِ . باب: آدمی کا ، اپنی زیر پرورش لڑکی کے رشتہ کی ، نیک لوگوں کو پیش کش کرنا
وَعَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كُنْتُ رِدْفَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَعْرَابِيٌّ مَعَهُ ابْنَةٌ لَهُ حَسْنَاءُ فَجَعَلَ الْأَعْرَابِيُّ يَعْرِضُهَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجَاءَ أَنْ يَتَزَوَّجَهَا قَالَ : فَجَعَلْتُ أَلْتَفِتُ إِلَيْهَا وَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْخُذُ بِرَأْسِي فَيَلْوِيهِ [ وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُلَبِّي حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ ] . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سواری پر موجود تھا ، ایک دیہاتی کے پیچھے اس کی سواری پر اس کی خوبصورت بیٹی بھی تھی ، اس دیہاتی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس عورت کو کیا ، یہ امید رکھتے ہوئے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے ساتھ شادی کر لیں گے ، سیدنا فضل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں نے اس عورت کی طرف دیکھنا شروع کیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا سر پکڑ کر اس کی طرف سے موڑ دیا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسلسل تلبیہ پڑھتے رہے ، یہاں تک کہ آپ نے جمرہ عقبہ کی رمی کر لی ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔