مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْمَرْأَةِ الصَّالِحَةِ ، وَغَيْرِهَا . باب: نیک عورت اور اس کے علاوہ ( یعنی بری عورت ) کا بیان
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى قَالَ : قَالَ دَاوُدُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : كُنْ لِلْيَتِيمِ كَالْأَبِ الرَّحِيمِ وَاعْلَمْ أَنَّكَ كَمَا تَزْرَعُ تَحْصُدُ ، وَمَثَلُ الْمَرْأَةِ الصَّالِحَةِ لِبَعْلِهَا كَالْمَلِكِ الْمُتَوَّجِ بِالْمُخَوَّصِ بِالذَّهَبِ كُلَمَّا رَآهَا قَرَّتْ بِهَا عَيْنَاهُ وَمَثَلُ الْمَرْأَةِ السُّوءِ لِبَعْلِهَا كَالْحِمْلِ الثَّقِيلِ عَلَى الشَّيْخِ الْكَبِيرِ . ¤ قُلْتُ : فَذَكَرَ الْحَدِيثَ ، وَهُوَ فِي الْمَوَاعِظِ بِتَمَامِهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا عبدالرحمن بن ابزی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا داؤد نبی علیہ السلام نے ارشاد فرمایا : ” تم یتیم کے لیے ، اس طرح ہو جاؤ ! جیسے رحیم باپ ہوتا ہے ، اور تم یہ بات جان لو ! کہ تم جو بوؤ گے ، وہی کاٹو گے ، اور شوہر کے لئے نیک عورت کی مثال ، اس طرح ہے جیسے کسی بادشاہ نے تاج پہنا ہوا ہو ، جو سونے سے آراستہ ہو ، جب کبھی بھی وہ اسے دیکھے تو اس کی آنکھوں میں ٹھنڈک آئے ، اور بری عورت کی مثال اپنے شوہر کے لئے اس طرح ہے ، جس طرح کسی بوڑھے آدمی پر بہت سا بوجھ لاد دیا گیا ہو “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے ، یہ ” مواعظ “ سے متعلق باب میں مکمل روایت کے طور پر آئے گی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔