مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْمَرْأَةِ الصَّالِحَةِ ، وَغَيْرِهَا . باب: نیک عورت اور اس کے علاوہ ( یعنی بری عورت ) کا بیان
وَعَنْ عُمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : كُنَّا مَعَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِي فِي حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ فَلَمَّا كُنَّا بِمَرِّ الظَّهْرَانِ إِذَا امْرَأَةٌ فِي هَوْدَجِهَا وَاضِعَةٌ يَدَهَا عَلَى هَوْدَجِهَا فَلَمَّا نَزَلَ دَخَلَ الشِّعْبَ وَدَخَلْنَا مَعَهُ فَقَالَ : كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي هَذَا الْمَكَانِ فَإِذْ نَحْنُ بِغِرْبَانٍ كَثِيرٍ ، وَإِذَا بِغُرَابٍ أَعْصَمِ الْمِنْقَارِ وَالرِّجْلِ فَقَالَ : " لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا كَقَدْرِ الْغُرَابِ فِي هَذِهِ الْغِرْبَانِ " . ¤ قَالَ أَبُو عُمَرَ : الْأَعْصَمُ : الْأَحْمَرُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ ، وَأَحْمَدُ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ . ¤عمارہ بن خزیمہ بن عمرو بیان کرتے ہیں : ہم لوگ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایک حج یا عمرہ کے موقع پر موجود تھے ، جب ہم ” مر الظہران “ کے مقام پر پہنچے ، تو وہاں ایک عورت ہودج میں موجود تھی ، جس نے اپنا ہاتھ ہودج پر رکھا ہوا تھا ، جب وہ نیچے کی طرف اتر رہے تھے ، تو وہ ایک گھاٹی میں داخل ہوئے اور ان کے ساتھ ہم بھی داخل ہو گئے ، انہوں نے یہ بتایا : ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس مقام پر موجود تھے ، تو یہاں بہت سے کوے تھے اور ان میں ایک ایسا کوا بھی تھا ، جس کی چونچ اور ٹانگیں اعظم تھیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : عورتوں میں سے جنت میں صرف اتنی عورتیں داخل ہوں گی ، جس طرح ان کووں میں یہ کوا ہے ۔ ابوعمر کہتے ہیں : اعصم سے مراد سرخ ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں ، اسے امام أحمد نے بھی نقل کیا ہے ، امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں ۔