مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْمَرْأَةِ الصَّالِحَةِ ، وَغَيْرِهَا . باب: نیک عورت اور اس کے علاوہ ( یعنی بری عورت ) کا بیان
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ رَزَقَهُ اللَّهُ امْرَأَةً صَالِحَةً ، فَقَدْ أَعَانَهُ عَلَى شَطْرِ دِينِهِ فَلْيَتَّقِ اللَّهَ فِي الشَّطْرِ الثَّانِي " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ أَنَسٍ ، وَعَنْهُ زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ إِلَّا أَنْ يَكُونَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ فَيَكُونُ إِسْنَادُهُ مُنْقَطِعًا ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ فَلَمْ أَعْرِفْهُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ . ¤سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے نیک بیوی عطا کی ہو ، تو اللہ تعالیٰ نے اس کے نصف دین کے بارے میں ، اس کی مدد کر دی ، تو باقی نصف کے بارے میں ، اُسے اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنا چاہیے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں یہ بات مذکور ہے ، یہ عبدالرحمن کے حوالے سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے ، اور ان سے زہیر بن محمد نے
یہ روایت نقل کی ہے ، میں ان سے واقف نہیں ہوں ، البتہ اگر یہ عبدالرحمن بن زید بن اسلم ہیں ، تو پھر ان کی اس روایت کی سند منقطع ہے ، اور اگر یہ ان کے علاوہ کوئی اور ہے ، تو پھر میں ان سے واقف نہیں ہوں ، باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔