مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ تَزَوَّجَ امْرَأَةً فَفَارَقَهَا ، ثُمَّ تَزَوَّجَ أُمَّهَا . باب: اس شخص کا بیان ، جو کسی عورت کے ساتھ شادی کر لیتا ہے ، پھر اس سے علیحدگی اختیار کر لیتا ہے اور پھر اس کی ماں سے شادی کر لیتا ہے
عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ ابْنَ مَسْعُودٍ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا أَيَتَزَوَّجُ ابْنَتَهَا ؟ قَالَ : نَعَمْ . فَتَزَوَّجَهَا فَوَلَدَتْ لَهُ فَقَدِمَ عَلَى عُمَرَ فَسَأَلَهُ قَالَ : فَرِّقْ بَيْنَهُمَا . فَقَالَ : إِنَّهَا وَلَدَتْ . قَالَ : وَإِنْ وَلَدَتْ لَهُ عَشَرَةً فَرِّقْ بَيْنَهُمَا . ¤ابوعمرو شیبانی بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا : ایک شخص اپنی بیوی کی رخصتی کروانے سے پہلے اسے طلاق دے دیتا ہے ، تو کیا وہ اس عورت کی بیٹی کے ساتھ شادی کر سکتا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : جی ہاں ! اس شخص نے ایسی عورت کے ساتھ شادی کر لی ، اس عورت نے اس شخص کے بچے کو جنم دے دیا ، پھر وہ ( یعنی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے ، اور ان سے یہ مسئلہ دریافت کیا : تو انہوں نے فرمایا : تم ان میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کرواؤ ! سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اس عورت نے تو بچے کو جنم دے دیا ہے ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اگرچہ اس نے دس بچوں کو جنم دیا ہو ، پھر بھی تم ان دونوں کے درمیان علیحدگی کروا دو ۔