مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا يَحْرُمُ مِنَ النِّسَاءِ ، وَغَيْرِ ذَلِكَ . باب: خواتین میں سے کون سی حرام ہیں ، اور اس کے علاوہ دیگر امور کا بیان
وَعَنْ قَتَادَةَ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ : حَرَّمَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ مِنَ النِّسَاءِ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ امْرَأَةً ، وَأَنَا أَكْرَهُ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ امْرَأَةً : الْأَمَةَ ، وَأُمَّهَا ، وَالْأُخْتَيْنِ يَجْمَعُ بَيْنَهُمَا ، وَالْأَمَةَ إِذَا وَطِئَهَا أَبُوكَ ، وَالْأَمَةَ إِذَا وَطِئَهَا ابْنُكَ ، وَالْأَمَةَ إِذَا زَنَتْ ، وَالْأَمَةَ فِي عِدَّةِ غَيْرِكَ ، وَالْأَمَةَ لَهَا زَوْجٌ ، وَأَمَتَكَ مُشْرِكَةً ، وَعَمَّتَكَ وَخَالَتَكَ مِنَ الرَّضَاعَةِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ قَتَادَةَ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ . ¤ وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْعِتْقِ فِيمَا يُكْرَهُ مِنْ حَبْسِ الرَّقِيقِ النَّهْيُ عَنِ الْمَجُوسِيَّاتِ . ¤قتادہ بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : اللہ تعالیٰ نے خواتین میں سے بارہ خواتین کو حرام قرار دیا ہے اور میں ( مزید ) بارہ خواتین کو مکروہ قرار دیتا ہوں ، کنیز اور اس کی ماں ، دو کنیز ) بہنیں کہ ان دونوں کو ( صحبت کرنے میں ) اکٹھا کیا جائے ، وہ کنیز جس کے ساتھ تمہارے باپ نے صحبت کی ہو ، وہ کنیز جس کے ساتھ تمہارے بیٹے نے صحبت کی ہو ، وہ کنیز جس نے زنا کا ارتکاب کیا ہو ، وہ کنیز جو تمہارے علاوہ کسی اور کی عدت گزار رہی ہو ، وہ کنیز جس کا شوہر موجود ہو ، تمہاری مشرک کنیز اور تمہاری رضاعی پھوپھی اور رضاعی خالہ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، البتہ قتادہ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔ اس سے پہلے غلام آزاد کرنے سے متعلق باب میں یہ بات ذکر ہو چکی ہے کہ جن غلاموں ( اور کنیزوں ) کو رکھنا مکروہ ہے ، ان میں مجوسی عورتوں سے منع کیا گیا ہے ۔