مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ أَيُّ النَّاسِ أَعْلَمُ ؟ . باب: کون شخص سب سے زیادہ علم رکھتا ہے؟
حدیث نمبر: 739
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : أَيُّ النَّاسِ أَعْلَمُ ؟ قَالَ : " أَنْ يَجْمَعَ عِلْمَ النَّاسِ إِلَى عِلْمِهِ ، وَكُلُّ صَاحِبِ عِلْمٍ غَرْثَانُ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ مَسْعَدَةُ بْنُ الْيَسَعِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، اُس نے دریافت کیا : کون شخص سب سے زیادہ علم رکھتا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” وہ جو لوگوں کے علم کو اپنے علم کے ساتھ ملا لے ، اور ہر صاحب علم ( علم کا ) بھوکا ہوتا ہے ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مسعدہ بن یسع ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔