حدیث نمبر: 7378
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى أَنْ تُنْكَحَ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا وَعَلَى خَالَتِهَا . وَعَنْ لِبْسَتَيْنِ : عَنِ الصَّمَّاءِ ، وَعَنْ أَنْ يَحْتَبِيَ الرَّجُلُ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ لَيْسَ عَلَى فَرْجِهِ مِنْهُ شَيْءٌ [ وَعَنْ صَوْمِ يَوْمِ الْأَضْحَى ، وَيَوْمِ الْفِطْرِ ، وَعَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ ، وَبَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ ] . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارِ اللِّبْسَتَيْنِ ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ عورت کے ساتھ اس کی پھوپھی پر ، یا اس کی خالہ پر نکاح کیا جائے ، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو قسم کے لباسوں سے بھی منع کیا ہے ، صماء اور ( دوسرا ) یہ کہ آدمی ایک کپڑے میں احتباء کے طور پر اس طرح بیٹھے کہ اس کی شرمگاہ پر کوئی چیز نہ ہو ، اور آپ نے عیدالاضحی کے دن اور عیدالفطر کے دن روزہ رکھنے سے منع کیا ہے ، اور صبح کی نماز کے بعد سورج طلوع ہونے تک ، نماز ادا کرنے سے اور عصر کے بعد سورج غروب ہونے تک ( نماز ادا کرنے سے بھی منع کیا ہے ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ، جس میں دو قسم کے لباسوں کا تذکرہ ہے ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب النكاح / حدیث: 7378
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح