مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ بَيَانُ مَا نُهِيَ عَنِ الْجَمْعِ بَيْنَهُنَّ مِنَ النِّسَاءِ . باب: کن خواتین کو ( نکاح میں ) جمع کرنے سے منع کیا گیا ہے
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - رَفَعَهُ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ - قَالَ : " لَا تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا ، وَلَا عَلَى خَالَتِهَا ، وَلَا تَسْأَلُ الْمَرْأَةُ طَلَاقَ أُخْتِهَا لِتَكْتَفِئَ مَا فِي صَحْفَتِهَا " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ : لَا نَعْلَمُهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ . وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ بَيْنَ الْمِنْهَالِ بْنِ خَلِيفَةَ وَعَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ بْنِ أَبِي ضِرَارٍ ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت منقول ہے : أحمد بن اسحاق نامی راوی نے اسے ” مرفوع “ حدیث کے طور پر نقل کیا ہے ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ) ” عورت کے ساتھ ، اُس کی پھوپھی پر ، یا اس کی خالہ پر نکاح نہ کیا جائے ، اور عورت اپنی بہن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے ، تاکہ اس کے پیالے میں آنے والی چیز خود حاصل کر لے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، وہ فرماتے ہیں : سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہونے کے طور پر ہم اس روایت سے صرف اسی سند سے واقف ہیں ، یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، منہال بن خلیفہ اور عمرو بن حارث بن ابوضرار کے درمیان اس روایت کی سند منقطع ہے ، ان دونوں روایات کے رجال ثقہ ہیں ۔