مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مُدَارَسَةِ الْعِلْمِ وَمُذَاكَرَتِهِ . باب: علم کا ایک دوسرے کو درس دینا اور اُس کے حوالے سے مذاکرہ کرنا
حدیث نمبر: 734
عَنْ أَنَسٍ قَالَ : كُنَّا قُعُودًا مَعَ نَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَسَى أَنْ يَكُونَ قَالَ : سِتِّينَ رَجُلًا - فَيُحَدِّثُنَا الْحَدِيثَ ثُمَّ يَدْخُلُ لِحَاجَتِهِ ، فَنَتَرَاجَعُهُ بَيْنَنَا هَذَا ثُمَّ هَذَا ، فَنَقُومُ كَأَنَّمَا زُرِعَ فِي قُلُوبِنَا . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے ، راوی کہتے ہیں : شاید انہوں نے یہ بھی کہا: تھا : ہم 60 افراد بیٹھے ہوئے تھے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں احادیث بیان کرتے رہے ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی کام کے سلسلے میں گھر تشریف لے گئے ، تو ہم نے آپس میں اُن احادیث کے بارے میں ایک ایک کر کے مذاکرہ شروع کر دیا ۔ یہاں تک کہ جب ہم اُٹھے تو یہ حالت تھی کہ جیسے وہ ہمارے دلوں میں بو دی گئی ہیں ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید رقاشی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔