حدیث نمبر: 7333
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي زَوَّجْتُ ابْنَتِي ، وَإِنِّي أُحِبُّ أَنْ تُعِينَنِي بِشَيْءٍ . قَالَ : " مَا عِنْدِي شَيْءٌ ، وَلَكِنْ إِذَا كَانَ الْغَدُ فَأْتِنِي بِقَارُورَةٍ وَاسِعَةِ الرَّأْسِ وَعُودِ شَجَرَةٍ " . قَالَ وَذُكِرَ الْحَدِيثُ فِي النَّوَادِرِ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ حَلْبَسُ بْنُ غَالِبٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں اپنی بیٹی کی شادی کرنے لگا ہوں ، میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ کسی چیز کے حوالے سے میری مدد کریں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس وقت تو میرے پاس کوئی چیز نہیں ہے ، تم کل میرے پاس ایک شیشی لے کر آنا جس کا منہ کھلا ہو اور درخت کی لکڑی لے کے آنا “ اس کے بعد ” نوادر “ میں حدیث ذکر کی گئی ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حلبس بن غالب ہے اور وہ متروک ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب النكاح / حدیث: 7333
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6295)»