مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ الْيُمْنِ فِي الْمَرْأَةِ . باب: عورت میں برکت ہونا
حدیث نمبر: 7332
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " أَعْظَمُ النِّسَاءِ بَرَكَةً أَيْسَرُهُنَّ مُؤْنَةً " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ ، وَفِيهِ ابْنُ سَخْبَرَةَ يُقَالُ : اسْمُهُ عِيسَى بْنُ مَيْمُونٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ” سب سے زیادہ برکت والی خواتین وہ ہیں ، جن کی مؤنت ( یعنی مہر وغیرہ کا خرچ ) آسان ہو “ ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن سخبرہ ہے ، ایک قول کے مطابق اس کا نام عیسیٰ بن میمون ہے اور وہ متروک ہے ۔