مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ الْيُمْنِ فِي الْمَرْأَةِ . باب: عورت میں برکت ہونا
حدیث نمبر: 7331
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّ مِنْ يُمْنِ الْمَرْأَةِ تَيْسِيرَ خِطْبَتِهَا وَتَيْسِيرَ صَدَاقِهَا وَتَيْسِيرَ رَحِمِهَا " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ” عورت کی برکت میں یہ بات شامل ہے کہ اُسے پیغام دینا آسان ہو اس کا مہر دینا آسان ہو اور اس کا رحم آسان ہو “ ( یعنی وہ بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو ) “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی اسامہ بن زید بن اسلم ہے ، وہ ضعیف ہے ، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔