مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ عَلَيْكَ بِذَاتِ الدِّينِ . باب: ( نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان ) :’’ تم پر دین دار عورت کو اختیار کرنا لازم ہے “
حدیث نمبر: 7326
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى إِحْدَى خِصَالٍ لِجِمَالِهَا وَمَالِهَا وَخُلُقِهَا وَدِينِهَا ، فَعَلَيْكَ بِذَاتِ الدِّينِ وَالْخُلُقِ تَرِبَتْ يَمِينُكَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَالْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” عورت کے ساتھ ان میں سے کسی ایک وجہ سے نکاح کیا جاتا ہے ، اس کی خوبصورتی ، یا اس کا مال ، یا اس کے اخلاق ، یا اس کا دین ، تو تم پر دین دار اور اچھے اخلاق والی عورت کو اختیار کرنا لازم ہے ، تمہارا ہاتھ خاک آلود ہو“ ۔
یہ روایت امام أحمد ، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔