حدیث نمبر: 7302
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " أَرْبَعَةٌ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فَوْقَ عَرْشِهِ، وَأَمَّنَتْ عَلَيْهِمُ الْمَلَائِكَةُ : الَّذِي يُحْصِنُ نَفْسَهُ عَنِ النِّسَاءِ وَلَا يَتَزَوَّجُ ، وَلَا يَتَسَرَّى لِأَنْ لَا يُولَدَ لَهُ [ وَلَدٌ ] ، وَالرَّجُلُ يَتَشَبَّهُ بِالنِّسَاءِ وَقَدْ خَلَقَهُ اللَّهُ ذَكَرًا ، وَالْمَرْأَةُ تَتَشَبَّهُ بِالرِّجَالِ وَقَدْ خَلَقَهَا اللَّهُ أُنْثَى ، وَمُضَلِّلُ الْمَسَاكِينِ " . قَالَ خَالِدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ : - يَعْنِي يَهْزَأُ بِهِمْ - يَقُولُ لِلْمِسْكِينِ : هَلُمَّ أَعْطِكَ فَإِذَا جَاءَهُ [ الرَّجُلُ ] قَالَ : لَيْسَ مَعِي شَيْءٌ . وَيَقُولُ لِلْمَكْفُوفِ : اتَّقِ الْبِئْرَ اتَّقِ الدَّابَّةَ، وَلَيْسَ بَيْنَ يَدَيْهِ شَيْءٌ . وَالرَّجُلُ يَسْأَلُ عَنْ دَارِ الْقَوْمِ فَيُرْشِدُهُ إِلَى غَيْرِهَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ حَمَّادِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعُكْلِيِّ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ الزِّبْرِقَانِ ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” چار لوگ ہیں ، جن پر اللہ تعالیٰ نے عرش کے اوپر سے لعنت کی ہے اور فرشتوں نے اس پر آمین کہا: ہے ، وہ شخص جو خواتین کے حوالے سے اپنے آپ کو محفوظ رکھے ، اور شادی نہ کرے اور کوئی کنیز نہ رکھے کہ اس کے ہاں اولاد نہ ہو جائے ، اور وہ شخص جو عورتوں کے ساتھ مشابہت رکھتا ہے جبکہ اللہ تعالیٰ نے اسے مرد بنایا ہے اور وہ عورت جو مردوں کے ساتھ مشابہت رکھتی ہے ، حالانکہ اللہ تعالیٰ نے اُسے عورت بنایا ہے اور مسکینوں کو گمراہ کرنے والا شخص “ ۔ خالد بن زبرقان بیان کرتے ہیں : اس سے مراد ان کا مذاق اڑانے والا شخص ہے ، جیسے وہ کسی غریب سے یہ کہے کہ تم آؤ ! تاکہ میں تمہیں کچھ دوں ، جب دوسرا شخص اس کے پاس آئے تو وہ شخص کہے : میرے پاس کچھ نہیں ہے ، یا نابینا سے یہ کہے کہ تم کنویں سے بچ کے رہو ! تم جانور سے بچ جاؤ ! حالانکہ اس کے آگے کچھ نہ ہو ، یا کوئی شخص کسی علاقے کا پتہ دریافت کرے ، تو وہ اس کی رہنمائی دوسرے راستے کی طرف کر دے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے حماد بن عبدالرحمن عکی کے حوالے سے خالد بن زبرقان سے نقل کی ہے اور یہ دونوں راوی ضعیف ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب النكاح / حدیث: 7302
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7489)»