مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابُ فِعْلِ الْعَالِمِ إِذَا اهْتَمَّ . باب: جب عالم سوچ میں گم ہو، تو اُس کا عمل
حدیث نمبر: 730
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ إِذَا اهْتَمَّ أَكْثَرَ مِنْ مَسِّ لِحْيَتِهِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ ، وَالْجُمْهُورُ عَلَى تَضْعِيفِهِ ، وَقَدْ وُثِّقَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں : جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوچ میں گم ہوتے تھے تو اکثر اپنی داڑھی کو چھو لیتے تھے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے ، جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ، ویسے اس کی توثیق ( بھی ) کی گئی ہے ۔