حدیث نمبر: 7281
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كَانَ زَوْجُ بِرَيْرَةَ عَبْدًا أَسْوَدَ يُقَالُ لَهُ : مُغِيثٌ . قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : كُنْتُ أَرَاهُ فِي سِكَكِ الْمَدِينَةِ يَعْصِرُ عَيْنَيْهِ فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِأَرْبَعٍ : شَرَطَ مَوَالِيهَا عَلَيْهَا الْوَلَاءَ ، فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَنَّ الْوَلَاءَ لِمَنْ أَعْتَقَ " . وَخَيَّرَهَا فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا وَأَمَرَهَا أَنْ تَعْتَدَّ ، وَتُصُدِّقَ عَلَيْهَا بِصَدَقَةٍ فَأَهْدَتْ مِنْهَا إِلَى عَائِشَةَ ، فَسَأَلَتْ عَائِشَةُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " هُوَ عَلَيْهَا صَدَقَةٌ وَلَنَا هَدِيَّةٌ " . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : بریرہ کے شوہر ایک سیام فام غلام تھے ، ان کا نام مغیث تھا ، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : میں نے انہیں مدینہ منورہ کی گلیوں میں دیکھا ، ان کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چار چیزوں کا فیصلہ دیا تھا ، آپ نے بریرہ کے مالکان کے لئے ولاء کی شرط برقرار رکھی تھی ، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا : ولاء کا حق آزاد کرنے والے کو ملتا ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا کو اختیار دیا ، تو انہوں نے اپنی ذات کو اختیار کر لیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں عدت گزارنے کا اختیار دیا ، بریرہ کو ایک چیز صدقے کے طور پر دی گئی ، انہوں نے اس میں سے کوئی چیز سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو تحفے کے طور پر دے دی ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یہ اس کے لئے صدقہ تھا اور ہمارے لئے ہدیہ ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب العتق / حدیث: 7281
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني المعجم الكبير (11826)»