مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي حُسْنِ السُّؤَالِ وَالتَّوَدُّدِ . باب: اچھی طرح سے سوال کرنا اور ( لوگوں کے ساتھ ) مہربانی سے پیش آنا
حدیث نمبر: 728
وَعَنْ أَبِي رَزِينٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَكْرَهُ الْمَسَائِلَ وَيَعِيبُهَا . ¤ فَإِذَا سَأَلَهُ أَبُو رَزِينٍ أَجَابَهُ وَأَعْجَبَهُ ذَلِكَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابورزین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سوال کرنے کو ناپسند کرتے تھے اور اُسے معیوب قرار دیتے تھے ، لیکن جب سیدنا ابورزین رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں جواب دیا اور اُس پر پسندیدگی کا اظہار بھی کیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند حسن ہے ۔