مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العتق— غلام آزاد کرنے کے بارے میں روایات
بَابُ عِتْقِ الْأَخْيَارِ . باب: نیک لوگوں کو آزاد کرنا
حدیث نمبر: 7249
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ قَالَ : كَانَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غُلَامٌ يُقَالُ لَهُ : يَسَارٌ فَنَظَرَ إِلَيْهِ يُحْسِنُ الصَّلَاةَ فَأَعْتَقَهُ - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ ، وَهُوَ مَذْكُورٌ فِي الدِّيَاتِ فِي الْمُحَارِبِينَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک غلام تھا ، جس کا نام یسار تھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیکھا کہ وہ اچھی طرح سے نماز ادا کرتا ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے آزاد کر دیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ، یہ روایت ” محاربین “ سے متعلق باب میں ، دیت سے متعلق باب میں ذکر ہوئی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن ابراہیم تیمی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔