حدیث نمبر: 724
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا صَلَّى الْفَجْرَ انْحَرَفْنَا إِلَيْهِ ، فَمِنَّا مَنْ يَسْأَلُهُ عَنِ الْقُرْآنِ ، وَمِنَّا مَنْ يَسْأَلُهُ عَنِ الْفَرَائِضِ ، وَمِنَّا مَنْ يَسْأَلُهُ عَنِ الرُّؤْيَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الرَّوِيُّ ، ضَعَّفَهُ أَبُو دَاوُدَ وَأَبُو زُرْعَةَ ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب فجر کی نماز ادا کر لیتے تھے ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف رخ کر لیتے تھے ، ہم میں سے کوئی شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن کے بارے میں سوال کرتا تھا ، ہم میں سے کوئی شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے وراثت کے بارے میں دریافت کرتا تھا اور ہم میں سے کوئی شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے خواب ( کی تعبیر ) کے بارے میں دریافت کرتا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمر روی ہے جسے امام ابوداؤد اور امام ابوزرعہ نے ضعیف قرار دیا ہے ، جبکہ ابن حبان نے اُسے ثقہ قرار دیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب العلم / حدیث: 724
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف