مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العتق— غلام آزاد کرنے کے بارے میں روایات
بَابُ فَضْلِ السُّودَانِ . باب: سیاہ فام لوگوں کی فضیلت
حدیث نمبر: 7210
وَعَنْ عُمَيْرٍ قَالَ : قَالَ لِي سَهْلُ بْنُ صَخْرٍ - ، وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ : يَا بُنَيَّ إِذَا مَلَكْتَ ثَمَنَ عَبْدٍ فَاشْتَرِ بِهِ عَبْدًا ، فَإِنَّ الْجُدُودَ فِي نَوَاصِي الرِّجَالِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
عمیر بیان کرتے ہیں : سیدنا سہل بن صخر رضی اللہ عنہ ، جنہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے ، انہوں نے مجھ سے فرمایا : اے میرے بیٹے ! جب تم کسی غلام کی قیمت کے مالک بن جاؤ ، تو اس کے ذریعے غلام خرید لو ، کیونکہ رزق مردوں کی پیشانی میں ہوتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔