مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الوصايا— وصیتوں کے بارے میں روایات
بَابٌ وَصِيَّةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . باب: نبی اکرم ﷺ کی وصیت کا بیان
حدیث نمبر: 7121
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " اضْمَنُوا لِي سِتًّا مِنْ أَنْفُسِكُمْ أَضْمَنُ لَكُمُ الْجَنَّةَ . اصْدُقُوا إِذَا حَدَّثْتُمْ . وَأَوْفُوا إِذَا وَعَدْتُمْ . وَأَدُّوا إِذَا ائْتُمِنْتُمْ . وَاحْفَظُوا فُرُوجَكُمْ . وَغُضُّوا أَبْصَارَكُمْ . وَكُفُّوا أَيْدِيَكُمْ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ الْمُطَّلِبَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُبَادَةَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم اپنی ذات کے حوالے سے مجھے چھ چیزوں کی ضمانت دو ! میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں ، جب تم بات کرو ، تو سچ بولو ، جب وعدہ کرو تو پورا کرو ، جب تمہیں امین بنایا جائے تو امانت ادا کر دو ، اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو ، اپنی نگاہیں جھکا کے رکھو اور اپنے ہاتھ ( کسی کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے ) روک کے رکھو “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں ، البتہ مطلب نامی راوی نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔