مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأحكام— احکام کے بارے میں روایات
بَابٌ : فِيمَنْ دُعِيَ إِلَى الْحَاكِمِ فَامْتَنَعَ . باب: اس شخص کا بیان ، جسے حاکم کے پاس بلایا جائے اور وہ نہ آئے
حدیث نمبر: 7021
وَعَنْ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ لَنَا : " إِذَا خَاصَمَ الرَّجُلُ الْآخَرَ فَدَعَا أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ إِلَى الرَّسُولِ لِيَقْضِيَ بَيْنَهُمَا ، مَنْ أَبَى أَنْ يَجِيءَ فَلَا حَقَّ لَهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِي إِسْنَادِهِ مَسَاتِيرُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا : ” جب ایک شخص کا دوسرے سے اختلاف ہو ، اور ان دونوں میں سے ایک دوسرے سے کہے : رسول کے پاس چلیں ، تاکہ وہ ان دونوں کے درمیان فیصلہ کر دیں ، تو جو شخص آنے سے انکار کرے گا ، اسے حق نہیں ملے گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں مستور راوی ہیں ۔