مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأحكام— احکام کے بارے میں روایات
بَابٌ : فِيمَنْ دُعِيَ إِلَى الْحَاكِمِ فَامْتَنَعَ . باب: اس شخص کا بیان ، جسے حاکم کے پاس بلایا جائے اور وہ نہ آئے
حدیث نمبر: 7020
وَعَنْ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ : " إِذَا طَالَبَ الرَّجُلُ الْآخَرَ ، فَدَعَا أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ إِلَى الَّذِي يَقْضِي بَيْنَهُمَا فَأَبَى أَنْ يَجِيءَ فَلَا حَقَّ لَهُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب ایک شخص ، دوسرے کے خلاف مقدمہ کرے ، اور پھر ان دونوں میں سے ایک دوسرے کو اس شخص کی طرف جانے کے لئے کہے ، جو ان دونوں کے درمیان فیصلہ کر سکتا ہو ، اور دوسرا آنے سے انکار کر دے ، تو پھر اُس کو حق نہیں ملے گا “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔