مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأحكام— احکام کے بارے میں روایات
بَابٌ : فِيمَنْ دُعِيَ إِلَى الْحَاكِمِ فَامْتَنَعَ . باب: اس شخص کا بیان ، جسے حاکم کے پاس بلایا جائے اور وہ نہ آئے
حدیث نمبر: 7022
وَعَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ دُعِيَ إِلَى سُلْطَانٍ فَلَمْ يَجِبْ فَهُوَ ظَالِمٌ لَا حَقَّ لَهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ رَوْحُ بْنُ عَطَاءٍ وَثَّقَهُ ابْنُ عَدِيٍّ ، وَضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ . ¤محمد محی الدین
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے : وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جس شخص کو سلطان کی طرف بلایا جائے اور وہ نہ جائے ، تو وہ ظالم ہو گا اور اس کو حق نہیں ملے گا“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی روح بن عطاء ہے ، جسے ابن عدی نے ثقہ قرار دیا ہے اور ائمہ نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔