مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأحكام— احکام کے بارے میں روایات
بَابٌ : فِيمَنْ دُعِيَ إِلَى الْحَاكِمِ فَامْتَنَعَ . باب: اس شخص کا بیان ، جسے حاکم کے پاس بلایا جائے اور وہ نہ آئے
حدیث نمبر: 7019
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ دُعِيَ إِلَى حَاكِمٍ مِنْ حُكَّامِ الْمُسْلِمِينَ فَلَمْ يَأْتِهِ فَهُوَ ظَالِمٌ " . - أَوْ قَالَ : " لَا حَقَّ لَهُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ رَوْحُ بْنُ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ عَدِيٍّ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جس شخص کو ، کسی مسلمان حکمران کے پاس بلایا جائے ، اور وہ اس کے پاس نہ آئے ، تو وہ ظالم ہو گا “ ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) آپ نے فرمایا : اس کا کوئی حق نہیں ہو گا “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی روح بن عطاء بن ابومیمونہ ہے اور وہ ضعیف ہے ، ابن عدی نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ۔