مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأحكام— احکام کے بارے میں روایات
بَابُ أَخْذِ حَقِّ الضَّعِيفِ مِنَ الْقَوِيِّ . باب: ضعیف شخص کا قوی سے حق وصول کرنا
حدیث نمبر: 7014
وَعَنْ قَابُوسَ بْنِ مُخَارِقٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا قُدِّسَتْ أُمَّةٌ لَا يُؤْخَذُ فِيهَا لِلضَّعِيفِ حَقُّهُ غَيْرَ مُتَعْتَعٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤ وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي حُسْنِ قَضَاءِ الدَّيْنِ فِي الْبَيْعِ . ¤محمد محی الدین
قابوس بن مخارق ، اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ایسی امت کو پاکیزگی عطا نہیں کی جاتی ، جس میں کمزور شخص کا حق ، کسی رکاوٹ ( یا دقت ) کے بغیر وصول نہیں کیا جا سکتا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔ اچھے طریقے سے قرض ادا کرنے سے متعلق احادیث ، خرید و فروخت سے متعلق باب میں پہلے گزر چکی ہیں ۔