مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأحكام— احکام کے بارے میں روایات
بَابُ الرِّزْقِ عَلَى الْحُكْمِ . باب: قاضی بننے پر معاوضہ لینا
حدیث نمبر: 7015
وَعَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : كَرِهَ عَبْدُ اللَّهِ لِقَاضِي الْمُسْلِمِينَ أَنْ يَأْخُذَ عَلَيْهِ رِزْقًا ، وَلِصَاحِبِ مَغَانِمِهِمْ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
مسروق بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے مسلمانوں کے قاضی کے لئے یہ چیز مکروہ قرار دی ہے کہ وہ اس کا معاوضہ وصول کرے ، اسی طرح ان کے مال غنیمت ( کو تقسیم کرنے والے فرد کے لئے بھی معاوضہ لینا مکروہ ہے ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔